Daily Mashriq

چین کے نائب صدر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے نائب صدر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے نائب صدر وانگ چی شان پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج (اتوار) اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج (اتوار) صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے اُن کی الگ ملاقات طے ہے۔ایوان وزیراعظم میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخطوں کی تقریب بھی ہوگی۔چین کے نائب صدر فرینڈز آف سلک روڈ فورم میں بھی شرکت کریں گے۔چین کے نائب صدر کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے آزمودہ اور دیرینہ تعلقات اور گہری دوستی کا مظہر ہے۔ اس دورے سے پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں ان کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل ہے جن میں گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم کے دورہ چین اور رواں سال اپریل میں بیجنگ میں ایک خطہ ایک شاہراہ فورم کے دوسرے اجلاس میں ان کی شرکت کے بعد سے مزید تیزی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں