Daily Mashriq


سندھ میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی:ڈاکٹر ظفر

سندھ میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی:ڈاکٹر ظفر

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی دس رکنی ٹیم آئندہ چندروز میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے آج (اتوار) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تشخیص کیلئے پچاس ہزار کٹس کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر سرنجوں کے دوبارہ استعمال اور غیر محفوظ طریقے سے انتقال خون کے باعث یہ مرض پھیلا۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے دو ہفتے کے اندر اہم اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں