Daily Mashriq

پاکستان کو اپنے ایٹمی پروگرام کو ترقی دینے کا پورا حق حاصل ہے:روس

پاکستان کو اپنے ایٹمی پروگرام کو ترقی دینے کا پورا حق حاصل ہے:روس

روس نے کہاہے کہ پاکستان کو ضروری بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنا میزائل پروگرام آگے بڑھانے کا حق ہے ۔

یہ بات روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نےSputnik کے ساتھ پاکستان کے نئے میزائل تجربے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جو ممالک اپنا میزائل پروگرام آگے بڑھاتے ہیں انہیں متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کو پاکستان کی طرف سے اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دینے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے تمام اقدامات کے خلاف ہیں جو جنوبی ایشیا جیسے نازک خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں تاہم اس معاملے میں ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ریاست کو اپنی سلامتی کی حفاظت کرنے کاپورا حق ہے ۔ پاکستان نے جمعرات کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، یہ میزائل روایتی اورجوہری دونو ں قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ خبریں