Daily Mashriq


فیض آباد آپریشن کیخلاف ملک کے مختلف مقامات پر شدید احتجاج

فیض آباد آپریشن کیخلاف ملک کے مختلف مقامات پر شدید احتجاج

ویب ڈیسک:ملک کے مختلف مقامات سمیت فیصل آباد میں بھی احتجاجی مظاہرے ، وفاقی وزیر خواجہ آصف اور منشا بٹ کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

فیض آباد آپریشن کے خلاف ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیر خارجہ خواجہ آصف  سمیت وفاقی وزیر زاہد حامد کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی سخت ہے ۔ راستے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، اسلام آباد آپریشن کا ملک بھر میں ری ایکشن دیکھا جا رہا ہے ۔ جگہ جگہ احتجاج اور دھرنے جاری ہیں ۔ شہروں کو آنے اور جانے والے تمام راستے بند ہیں ، فیض آباد آپریشن کے خلاف فیصل آباد کی مختلف شاہراہوں پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، بازار بند پڑے ہیں ، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے ۔ سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی فیض آباد آپریشن کے خلاف دھرنا جاری ہے ۔ 

متعلقہ خبریں