Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ، وفاقی وزیردفاع اور کے پی گورنراور وزیراعلیٰ بھی ہمراہ موجود۔

ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں استحکام کے لیے جاری آپریشنز،  سماجی و معاشی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غلام خان ٹرمینل کا دورہ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ اور قبائلی جرگہ سے خطاب بھی وزیراعظم عمران خان کے دورے کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں