Daily Mashriq


یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بن گئے

یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بن گئے

ویب ڈیسک: دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے دوران 8 وکٹیں حاصل کر کے کسی ایک اننگز میں کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں یاسر شاہ نے بھی جگہ بنالی۔

اس سے قبل عبد القادرنے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 56 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

سرفراز نواز بھی آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں میلبرن اسٹیڈیم میں 86 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سابق کپتان عمران خان ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں لینے کا کارنامہ 2 بار اپنے نام کر چکے ہیں۔

عمران خان نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 58 رنز اور 1982 میں ہی بھارت کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 60 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔

سکندر بخت نے 1979 میں بھارت کے خلاف 79 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں