Daily Mashriq


پاکستان میں اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، وزیراعظم عمران خان

پاکستان میں اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک:دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی ملک یا اس کی افواج نے ہماری افواج کی طرح کامیابیاں حاصل نہیں کیں،وزیراعظم عمران خان۔

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم کو شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

میران شاہ میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک مسلط کی گئی جنگ کے باعث بہت نقصان اٹھانا پڑا، ہماری افواج اور انٹیلی جنس نے بہادری سے یہ جنگ لڑی اور قبائلی عوام نے جوانمردی سے حالات کا سامنا کیا ہے مگر ہم اب پرائی جنگ نہیں لڑیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دیر پا امن کے لیے افغانستان میں امن چاہیے اس لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امن عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں