Daily Mashriq

حکومت ٹیکسوں کے نظام میں شفافیت لانے کیلئے کوشاں ہے:وزیراعظم

حکومت ٹیکسوں کے نظام میں شفافیت لانے کیلئے کوشاں ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کی استعداد کار بڑھانے کی غرض سے ٹیکسوں کے دائرہ کار میں توسیع ضروری ہے۔

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین شبرزیدی اورنیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی کے چیئرمین عثمان یوسف مبین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں کے دائرہ کارمیں توسیع سے نہ صرف موجودہ ٹیکس گزاروں پربوجھ کم ہوگا بلکہ حکومت کوملک کے پسماندہ علاقوں میں عوام کے لئے تعلیم، صحت اوردیگرسہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے میں بھی مددملے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکسوں کے نظام میں شفافیت لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے تاکہ ہر محب وطن شہری ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

متعلقہ خبریں