Daily Mashriq

بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے علاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے علاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی آقائوں کی انتخابی مہم کے لیے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے جنگ کو ہوا دے کر علاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ جعلی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے سے لے کر آج تک بھارتی آرمی چیف کی واحد کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے بھارتی فوج کو غنڈہ فورس میں تبدیل کر دیا ہے۔میجرجنرل آصف غفور نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کو ہونے والے نقصانات، نام نہاد تکنیکی غلطی کی وجہ سے ہونے والے ہیلی کاپٹر کریشز اور اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت، ان سب کا مقصد بھارتی آرمی چیف کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننا ہے لیکن یہ سب پیشہ ورانہ عسکری اخلاقیات کی قیمت پر ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں