Daily Mashriq

یونس خان کی سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کی مخالفت

یونس خان کی سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کی مخالفت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

شکاگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹاتے مگر ٹیم سے ڈراپ کرنا اچھا فیصلہ نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد دباؤ تھا جو دو تين کھلاڑیوں کو نکال کر اتارا گیا۔

آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد باہر

یونس خان کا کہنا تھا کہ سرفراز 4 سال سے تینوں فارمیٹ کی وکٹ کیپنگ بھی کر رہے تھے۔ اب اگر محمد رضوان نہیں چل سکے تو سرفراز کو پھر سے لانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپی ہے جب کہ ون ڈے کی ٹیم کےلیے کپتان انتخاب کرنا ابھی باقی ہے۔

سرفراز احمد آؤٹ، اظہر علی اِن

سرفراز احمد اس سے قبل ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئںٹی کے کپتان رہ چکے ہیں۔ انکی کپتانی پر سب سے زیادہ اعتراضات اس وقت اٹھائے جانے لگے جب قومی ٹیم کو سری لنکا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

 تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کی میزبانی پاکستان کر رہا تھا جس کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے گئے۔

متعلقہ خبریں