Daily Mashriq

اے این پی نے گروپ بندی کی پاداش میں سینیٹر ستارہ آیاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی

اے این پی نے گروپ بندی کی پاداش میں سینیٹر ستارہ آیاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سینیٹر ستارہ آیاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے،باچا خان مرکز پشاور سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر ستارہ آیاز پر پارٹی میں گروپ بنانے اور گروپ کو فروغ دینے،پارٹی میں تنظیموں سے بغاوت اور پارٹی منافی سرگرمیوں کا الزام تھا جس کی پاداش میں صوبائی صدر نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ 

 سینیٹر ستارہ آیاز کے شوکاز نوٹس کے جواب میں صوبائی صدر نے اُن کو کابینہ کے دیگر اراکین کی موجودگی میں پرسنل ہیرنگ کا موقع فراہم کیا لیکن سینیٹر صاحبہ صوبائی صدر اور کابینہ کے دیگر اراکین کو تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔صوبائی صدر نے پارٹی آئین،نظم وضبط اور پارٹی کے عظیم ترمفاد میں سینیٹر ستارہ آیاز کی پارٹی رکنیت پارٹی آئین کے آرٹیکل 27سیکشن 1کے تحت ختم کردی ہے اور آج کے بعد اُس کا پارٹی سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔

متعلقہ خبریں