Daily Mashriq

اساں تے جاناں بلو دے گھر ،نئے انداز میں وائرل

اساں تے جاناں بلو دے گھر ،نئے انداز میں وائرل

پاکستانی موسیقی کے سب سے بڑے پروگرام کوک اسٹوڈیو کے12 ہویں سیزن کا آغاز ہو گیا ہے، اس بار کوک اسٹوڈیو کو موسیقار اور پروڈیوسر روحیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے 12ہویں سیزن کا آغاز عاطف اسلم کے حمدیہ کلام ’وہی خدا ہے‘ سے ہواجس کے بعد پہلی قسط میں جمال فقیر تروپ کا ’ماہی دیاں جھوکاں‘، راحت فتح علی خان کا ’دم مستم ‘اور ذوئی ویکاجی اور شہاب حسین کا ’رم پم ‘ جاری کیا گیا ۔

تاہم دوسری قسط کا آغاز ابرار الحق کے مشہور زمانہ گانے ’بلو دے گھر ‘ سے ہوا ، ابرار الحق نے اپنے ہی گانے کو ایک نئے انداز میں پیش کیا جو ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا ۔

یوٹیوب پر گانے ’بلو‘ کو چند ہی گھنٹے میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے گانے کو بے حد پسند کیا ۔

متعلقہ خبریں