Daily Mashriq

120 ارب روپے کی بازیابی، نیپرا نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

120 ارب روپے کی بازیابی، نیپرا نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن اور اس کی کمپنیوں نے ایندھن کی لاگت، مہنگائی کے اثرات اور گزشتہ سال کی بجلی کی خریداری اور ترسیل میں فرق کی ایڈجسٹمنٹ کے بدلے میں 120 ارب روپے کے اضافی ریونیو پر عوامی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس کی وجہ سے تمام ترسیلی کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارف کے ٹیرف میں مجموعی طور پر 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا جس میں ایک ماہ کا 1.87 روپے فی یونٹ نومبر میں ایندھن کی قیمت کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 اکتوبر کو ہونے والی علیحدہ سماعت کے دوران بازیاب کرنے کا فیصلہ ہوگا جبکہ 1.15 روپے فی یونٹ اضافہ 6 ماہ تک برقرار رہے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کیس کی سماعت کی اور ترسیلی کمپنیوں کے صارفین سے سہہ ماہی ایجسٹمنٹ کی مد 93 ارب روپے بازیاب کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

حکام نے نیپرا سے منظوری کے معاملے پر وضاحت دی کہ اس رقم کو صارفین سے 60 پیسہ فی یونٹ پر ایک سال تک حاصل کی جاسکتی ہے یا 6 ماہ کے لیے 1.15 روپے فی یونٹ لیا جاسکتا ہے۔

نیپرا کے چیئرمین توصیف فاروقی کی صدارت میں سماعت کے دوران ریگولیٹر نے پاور ڈویژن، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی اے) اور چند ترسیلی کمپنیوں سے ان کی مشترکہ درخواست پر موقف سنا۔

3 بڑی ترسیلی کمپنیاں لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد نے اپنی درخواست میں ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائے ٹی) ایڈجسٹمنٹ میکانزم برائے مالی سال 20-2019 کے لیے 30 ارب روپے کے اضافی ریکوری کا مطالبہ کیا جبکہ ان سمیت تمام ڈسکوز نے 19-2018 کے آخری 6 ماہ کے دوران بجلی کی خریداری کی قیمت اور ترسیل میں فرق کی مد میں 33 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا۔

سماعت کے دوران نیپرا نے وضاحت دی کہ انہیں پاور ڈویژن سے آپریشن اور دیکھ بھال کے اخراجات میں مہنگائی کی وجہ سے پڑنے والے اثرات کی مد میں 30 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی ایک اور درخواست موصول ہوئی ہے۔

پاور ڈویژن اور سی پی پی اے کے نمائندگان نے استدعا کی کہ 30 ارب روپے کی مہنگائی کے اثرات کی وجہ سے اضافی ضرورت کے ساتھ ساتھ 19 ارب روپے کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی صارفین پر ڈالی جانی چاہیے۔

نیپرا کے کیس افسران نے تازہ درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا کہ ترسیلی کمپنیوں نے پہلے ہی ایک سال میں 24 ارب روپے صارفین سے لینے کی اجازت دی گئی تھی تاہم ڈسکوز اس اضافی رقم کو 18 ماہ کے لیے یہ حاصل کر رہے ہیں۔

نیپرا نے ڈسکوز کو معاملے پر تحریری رپورٹ جمع کرانے اور آڈٹ شدہ اکاؤٹس جمع کرانے کی ہدایت کی تاکہ ان کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر غور کیا جائے۔

متعلقہ خبریں