Daily Mashriq

5طالبعلم نہاتے ہوئے دریائے خیالی میں ڈوب گئے،3کوبچالیاگیا

5طالبعلم نہاتے ہوئے دریائے خیالی میں ڈوب گئے،3کوبچالیاگیا

پشاور(سپیشل رپورٹر)دائودزئی کی حدود میں نہانے کیلئے جانیوالے5طلباء دوستوں میں سے2دوست ڈوب گئے، آخری اطلاعات تک گڑھی سیدانوں کے مقام پر دریائے خیالی میںتیز موجوں کی نذر ہونے والے دونوں دوستوں کی لاشیں نہیں نکالی جا سکیں اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں لاشوں کو نکالنے کیلئے آپریشن میں مصروف ہیں تمام دوست نویں جماعت کے طالب علم ہے اور کینٹ سکول میں پڑھتے ہیں پانچوں دوست سیر کے لئے آئے تھے کہ اس دوران وہ دریا کی تیز موجوں کی نذر ہو گئے جن میں سے تین طلباء اظہر ولد اکرم سکنہ ٹھنڈا کوہی پشاور، شوال ولد سیف الملوک سکنہ کوہاٹ روڈ امین کالونی اور سید عاصم فاروق ولد سید عابد فاروق سکنہ ضلع صوابی کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ دو طالب علم عرفان ولد سبحان اللہ اور سبحان ولد گلفام ساکنان کوٹلہ محسن خان دریا کی موجوں کی نذر ہو گئے ، طالب علموں کی عمریں 15اور16 سال ہیں جو گورنمنٹ ہائی سکول کینٹ نمبر 1 اور سلوان گورنمنٹ سکول پشاور کینٹ میں زیر تعلیم ہیں،ریسکیو چارسدہ اور پشاور کی ٹیمیں طلب کر کے دونوں طالب علموں کی تلاش شروع کر دی گئی تاہم آخری اطلاعات تک لاشیں نہیں مل سکیں اور ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں