Daily Mashriq

مٹہ ، باپ نے چور سمجھ کر بیٹے کو قتل کردیا

مٹہ ، باپ نے چور سمجھ کر بیٹے کو قتل کردیا

(بیورو رپورٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے دارمئی میں باپ نے چور سمجھ کر جواں سال بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او کالاکوٹ محمدزیب کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے دارمئی میں اُنیس سالہ فواد خان گھر میں رات کے وقت پانی پینے کے لئے اٹھا تھا کہ اس کے باپ نے تاریکی کے باعث اسے چور سمجھ کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں