Daily Mashriq

پشاور کے علاقے حیات آباد سے 2 ہزار سال پرانے بدھ مت کے آثار دریافت

پشاور کے علاقے حیات آباد سے 2 ہزار سال پرانے بدھ مت کے آثار دریافت

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں 2 ہزار سال پرانے آثار دریافت ہوئے ہیں۔

محکمہ آثار قدیمہ اور پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کی مشترکہ ریسرچ پراجیکٹ کے باعث حیات آباد فیز فائیو کے قریب کھدائی کے دوران سیتین قبیلے کے صنعتی زون کے آثار ملے ہیں۔محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق ریسرچ کے دوران ملنے والے سائٹ 2 ہزار سال پرانی ہے جہاں سے بدھ مت کے اثرات ملے ہیں ، سائٹ سے اس وقت کے آباد قوم کے زیر استعمال برتن ، بدھ مت کی خواتین کے زیوارت جن میںموتی اور دیگر اشیاءشامل ہیں اسی طرح گھریلوں استعمال کی اشیاءبھی برآمدہو ئی ہیں۔

 محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ سائٹ پر مکمل ریسرچ کی جارہی ہے جس کے بعد مذکورہ سائٹ کو میوزیم اور تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا ،واضح رہے کہ پشاور بھر میں متعددمقامات پر وقتا فوقتا بدھ مت کے آثار ملے ہیں تاہم پہلی بار حیات آباد میں سائٹ دریافت ہو ئی ہے۔

متعلقہ خبریں