ویب ڈیسک:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان ، چین ، تاجکستان اور افغانستان پر مشتمل چار ملکی انسداد دہشتگردی رابطہ فورم میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام تقریب
تفصیلات کیمطابق دو روزہ چار ملکی فورم میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے پیش رفت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چار ملکی فورم کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ تاجکستان کے وزیردفاع اورچین کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔