ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے 26افراد ہلاک،درجنوں کی حالت تشویشناک

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے 26افراد ہلاک،درجنوں کی حالت تشویشناک

ڈِیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہوگی ہے۔

جبکہ زیرعلاج درجنوں کی حالت  تشویشناک ہے۔

گزشتہ شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد کالونی کےمسیحی برادری کے  ستر سے زائد افراد نے زہریلی شراب پی جس کے بعد چند ہی منٹوں میں تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

پانچ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ دیگر افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیاگیا۔

جہاں دوران علاج اکیس مزید افراد چل بسے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں