Daily Mashriq


 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے32سالہ نذیر احمد میر شہید ،

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے32سالہ نذیر احمد میر شہید ،

ڈیسک:گزشتہ روزضلع بارہ مولہ کے علاقے بہرام پورہ رفیع آباد میں اچانک بھارتی مسلح اہلکار وں نے نذیر احمد میر پراس کے گھر کے باہر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔

فائرنگ سے32سالہ نذیر احمد میر شہید ہوگیا۔ جس کیخلاف علاقے میں مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

دوسری طرف سنبل علاقےمیں اس وقت سنسنی پھیل گئی

جب بھارتی نقاب پوش ایجنٹونےایک نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے ایک دکان کے باہرکھمبے سے باند کرلہولہان کر دیا۔۔۔۔

 جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ڈاکٹروں نے نوجوان کی حالت نازک قراردی ہے۔ 

متعلقہ خبریں