میلبرن ٹیسٹ, بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل بھی نامکمل

27 دسمبر 2016 (15:29)

ڈیسک:دو دن کے کھیل میں صرف ایک سو ایک اوورز کرائے جاسکے جس میں پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔

 پاکستان نے دوسرے دن  اننگز کا آغاز ایک سو بیالیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا.

میچ میں بارش کا سلسلہ  وقفے وقفے سے جاری رہا۔

لنچ کے بعد کھیل شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کے بلےبازوں اسد شفیق اور اظہر علی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

 اظہر علی نے کینگروز کے خلاف اپنی سینچری مکمل کی اسد شفیق اپنی نصف سینچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

 دونوں بلے بازوں کے درمیان ایک سو پندرہ رنز کی شاندار پارٹنر شپ نے ٹیم کا سکور کو مستحکم کیا۔

کھیل ختم ہونے پراظہر علی 139 اور محمد عامر 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزیدخبریں