شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 10ویں برسی۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 10ویں برسی۔

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں مرکزی  تقریب ہوگی جس میں  آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جیالوں سے خطاب کریں گے،گھڑی خدا بخش میں شہید بی بی کی برسی کے حوالے تقریب میں شرکت کیلئے  ملک بھر سے جیالوں کی آمد کا سلسہ جاری ہے۔ 

شہید بی بی کی برسی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گھڑی خدا بخش کے داخلی و خارجی  راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ۔ 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔ شہید بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر آج سندھ عام تعطیل ہے۔

واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں