Daily Mashriq


 طاہر القادری نے  آصف علی زرادری سے پھر رابطہ کرلیا

 طاہر القادری نے  آصف علی زرادری سے پھر رابطہ کرلیا

ویب ڈیسک:عوامی تحریک کے سربراہ  ڈاکٹر طاہرالقادری  اور پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن آصف علی زرداری  کی ملاقات جمعرات  کوہو گی ۔

ذرائع کے مطا بق ملاقات میں عوامی تحریک کی 30 دسمبر کی اے پی سی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔ پیپلز پارٹی کا اعلی سطحی وفد بھی آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا۔

وفد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔

ملاقات مِیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حصول انصاف کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

متعلقہ خبریں