Daily Mashriq


وزیراعظم نےہزارہ موٹروے کے برہان شاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نےہزارہ موٹروے کے برہان شاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروےکے برہان تاشاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کاافتتاح کردیا ۔

موٹروے سیکشن برہان تاشاہ مقصودانٹرچینج 47 کلومیٹرطویل ہے، ہزارہ موٹروے منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم سیکشن ہے جب کہ یہ خیبرپختونخوا میں ایم 1کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا دوسرا منصوبہ ہے۔

6 رویہ ہزارہ موٹروے برہان تاحویلیاں کی لمبائی تقریباً 57 کلومیٹر ہے، ہزارہ موٹروے پر30 پُل، فلائی اوورز اور 31 انڈر پاسز ہیں جب کہ اسے تین سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔

ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے حطار انڈسٹریل ایریا، ہری پور اور حویلیاں کےعوام کوفائدہ ہوگا، موٹروے سے ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات کی تقریباً 60 لاکھ کی آبادی کو فائدہ ہوگا جب کہ موٹروے پر روزانہ تقریباً 28 ہزار گاڑیاں سفر کریں گی ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہےکہ کراچی تا لاہور موٹروے منصوبہ بھی آگے بڑھایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں