Daily Mashriq

جس وقت حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا،وزیرخزانہ

جس وقت حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا،وزیرخزانہ

ا، ہم نے پیداوار اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کی جانب متوجہ کیا۔

اسلام آباد میں معاشی سفارت کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب ہم  نے حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا، ہم نے پیداوار اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کی جانب متوجہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ابھی بہت سے اہداف حاصل کرنے ہیں جن میں روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ، معیشت کی بہتری میں حائل رکاوٹوں کو دور اور غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے، ملک میں ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں