Daily Mashriq


عمران خان اور حمزہ شہباز سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر تحریری جواب طلب

عمران خان اور حمزہ شہباز سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر تحریری جواب طلب

ویب ڈسک:الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سرداررضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے عمران خان اورحمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عمران خان اور حمزہ شہباز کے وکلا نے معاملے پر یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ جس پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز۔

متعلقہ خبریں