Daily Mashriq


خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک:خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیومہم کے دوران 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گےحساس اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تین روزہ مہم میں مجموعی طور پر56لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا اہداف مقررہے۔

پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور ٹانک سمیت پورے خیبر پختون خوا ہ کے چھپن لاکھ بچوں اور صوبے کے افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے ستتر کیمپوں میں بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

مہم کے لیے سترہ ہزار سے زائد پولیو ورکر ز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہےاورسیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے بھی سو لہ اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس میں سترہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور6540 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور کی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں