پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا یانہیں حتمی فیصلہ آگیا

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا یانہیں حتمی فیصلہ آگیا

ویب ڈیسک:کئی اجلاسوں کے بعد بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا گیا کہ غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں یا نہ آئیں فائنل لاہور میں ہی ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابقوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کاتفصیلی جائزہ لیاگیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نےتمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دےدی۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا للہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں تمام سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور فائنل کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کا فائنل دبئی کے بجائے لاہور میں ہی کرایا جائےگا جس کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

دوسری طرف نجم سیٹھی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا اور انٹرنیشنل ماہرین فائنل دیکھنے لاہور آئیں گے ۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین میں آئی سی سی کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

متعلقہ خبریں