Daily Mashriq


 شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کرلیا گیا ۔

ماڈل ٹاون میں پارٹی چئیرمین راجا ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ سمیت 125 اراکین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کے دوران نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر کے لیے شہباز شریف کا نام تجویز کیا جس کے بعد مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دی۔

 دوسری جانب شہباز شریف نے ناراض لیگی دھڑوں کو منانے اور پارٹی کےاندر پائی جانے والی اختلافی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا بھی عزم کیا ۔ اس سلسلےکی پہلی کڑی میں رواں ہفتے ہی شہباز شریف اور چودہری نثار احمدکی اہم ملاقات متوقع ہے جس میں شہباز شریف چوہدری نثارکو پارٹی کی اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔

متعلقہ خبریں