Daily Mashriq


شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسزکی سماعت کرنیوالے جج کی مدت ملازمت میں توسیع

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسزکی سماعت کرنیوالے جج کی مدت ملازمت میں توسیع

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں جو تقریباً گزشتہ 5 ماہ سے جاری ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق احتساب عدالت نے 6 ماہ میں ریفرنسز پر فیصلہ سنانا ہے۔

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کی سمری وزارت قانون کو بھجوادی گئی ہے۔

جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے بھجوائی گئی ہے جس میں ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 2012 میں عہدے پر تعینات ہوئے جس کے بعد انہیں 2015 میں تین سال کی توسیع دی گئی تھی۔

احتساب عدالت کے جج کی مدت ملازمت 12 مارچ کو ختم ہورہی ہے جس کےباعث ان کی مدت میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں