Daily Mashriq


مشال خان قتل کیس میں سزا یافتہ 25ملزمان کی ضمانتیں منظور

مشال خان قتل کیس میں سزا یافتہ 25ملزمان کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک:ہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ہوئی جس میں 25 ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان جن کو1 سے4 سال تک کی سزائیں سنائی گئی تھیں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ چند روز قبل ہری پور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک شخص کو سزائے موت جب کہ 5 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں