Daily Mashriq


ایگزیکٹ سکینڈل کیس؛ شعیب شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایگزیکٹ سکینڈل کیس؛ شعیب شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک:عدالت نے ایگزیٹ کے سربراہ شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں 3 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی سارہ جونیجو نے ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے رو برو پیش کیا۔

کیس کی سماعت کے دوران فاضل  جج سارہ جونیجو نے صحافیوں کو سماعت کی کوریج سے روکتے ہوئے کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دیا جس پر صحافیوں نے مؤقف اپنایا کہ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی اجازت سے رپورٹنگ کے لیے آئے ہیں جس پر جج نے کہا کہ میڈیا میری عدالت کی کوریج نہیں کرسکتا اور اس کے لیے میری منظوری کے بغیر کسی کو اجازت نامہ دینے کی ضرورت نہیں۔

 عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شعیب شیخ کو 3 مارچ کے لیے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جب کہ جعلی ڈگری کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے یکم مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

متعلقہ خبریں