Daily Mashriq


پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس آر

پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس آر

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے تصدیق کردی گئی کہ پاکستانی طیاروں نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آرکے میجر جنرل آصف غفورکے مطابق پاکستان کی جانب سے آج بھارت کوجواب دے دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دو بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا۔ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیرکے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے اوردو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین پاکستانی طیارے مقبوضہ کشمیرکے راجوڑی سیکٹر کے علاقے نوشہرہ میں داخل ہوئے۔ بھارت کے ہوائی اڈوں لیہ، جموں، سری نگر اور پٹھان کوٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ یہ پتہ نہیں چلا کہ بھارتی طیارے کو پاک فضائیہ نے مار گرایا یا پھر اس کی کوئی اور وجہ تھی۔

متعلقہ خبریں