Daily Mashriq

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس آج طلب

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس آج طلب

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ شرکت کریں گے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بھارت کی فضائی دراندازی پر پاکستان کے جواب پر غور ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کو جوہری صلاحیت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری رہے گا جب کہ  بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورکا گزشتہ روزکا کہنا تھا کہ ہم نے خطے میں امن کے لیے بہت نقصان برداشت کرلیا، ہم نے جواب دینے کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کرلیا ہے اب بھارت انتظار کرے۔

متعلقہ خبریں