Daily Mashriq

وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ؛ بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ؛ بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے رابطہ کرکے بھارت کی جارحیت پر پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، جارحیت سے افغانستان میں قیام امن کی مشترکہ کاوشیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

اسی سے متعلق : او آئی سی کی پاکستان میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تاہم پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

متعلقہ خبریں