Daily Mashriq


سعودی جیل میں قیدسوات کا رہائشی اپنے آبائی گاؤں پہنچ گیا

سعودی جیل میں قیدسوات کا رہائشی اپنے آبائی گاؤں پہنچ گیا

سوات (بیورو رپورٹ) سعودی جیل میں قیدسوات کا رہائشی عبدالرحمان بحفاظت اپنے آبائی گاؤں امانکوٹ پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے الحرر جیل سے رہائی پانے والے عبدالرحمان ولد ارسلا خان نے اس موقع پر کہا کہ اس نے دوسال سعودی جیل میں بڑی تکالیف اور مشکلات میں گزارے۔وہاں بہت سی آزمائشوں کا سامناکرناپڑا اوران دو سالوںمیں ان کا پوچھنے والااوررہائی کی ضمن میں مددکرنے والاکوئی نہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ گھر کا واحد کفیل ہے، لیکن جیل میں قیدہونے کی وجہ سے گھر والوںکو ایک پائی بھی کما کر نہیںبھیج سکا۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان ان کے ساتھ ملاقات کرنے ان کے گھر پہنچ گئے، اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

متعلقہ خبریں