Daily Mashriq


پاک بھارت ورلڈکپ میچ نہ ہونے کااشارہ نہیں ملا، آئی سی سی

پاک بھارت ورلڈکپ میچ نہ ہونے کااشارہ نہیں ملا، آئی سی سی

بئی / ممبئی: آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا تاہم اپنے ممبران کے ہمراہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں مقابلہ 16 جون کو مانچسٹر ہوگا، بھارت کی جانب سے اس میچ کے بائیکاٹ کا تاثر دینے اور وہاں پر کچھ انتہا پسند کرکٹرز کی جانب سے بھی اس حوالے سے مطالبات سامنے آئے ہیں، اس کے باوجود آئی سی سی نے واضح کیاکہ دونوں ممالک کے درمیان مانچسٹر میں ورلڈ کپ میچ نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ہم اپنے ممبران کے ہمراہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اسپورٹس اور خاص طور پر کرکٹ میں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور مختلف برادریوں کو یکجا کرنے کی حیران کن صلاحیت موجود ہے، ہم اسی بنیاد پر آگے بڑھنے کیلیے اپنے ممبران کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی بھی اشارہ نہیں ملا کہ ورلڈ کپ کاکوئی میچ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کبھی بھی کھیلنے سے منع نہیں کرنا چاہیے، ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، کھیل ہی وہ واحد چیز ہے جو ہم کھیلنا جانتے ہیں اور یہ لازمی طور پر ہوتے رہنا چاہئیں۔

متعلقہ خبریں