Daily Mashriq


وہ غذائیں جن کو کھانے سے پہلے دھونے سے گریز کریں

وہ غذائیں جن کو کھانے سے پہلے دھونے سے گریز کریں

اکثر افراد کھانے سے پہلے غذا کو دھونے کے عادی ہوتے ہیں تاکہ ان پر جراثیموں کو نکالا جاسکے۔تاہم کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کو دھو کر آپ سوچتے ہیں کہ بیکٹریا کا خاتمہ ہوگیا ہے تو اپنے خیال پر نظرثانی کرلینی چاہئے۔

ایسی ہی چند عام غذاﺅں کے بارے میں جانیں جن کو پکانے سے پہلے کبھی نہیں دھونا چاہئے۔

چکن اور مچھلی

کیا آپ کھانا پکانے سے پہلے چکن کو دھونے کے عادی ہیں ؟ اگر جواب ہاں ہے تو حیرت کی بات نہیں کیونکہ بیشتر افراد میں یہ عادت ہوتی ہے مگر اب وقت آگیا ہے کہ اس سے چھٹکارا پالیں۔

درحقیقت چکن دھونے سے بیکٹریا کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ آلودگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ فوڈ پوائزننگ کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچے چکن کو دھونے سے اس گوش پر موجود بیکٹریا پورے کچن میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے اور اس بیکٹریا سے نجات کا واحد طریقہ تیز آنچ میں اسے پکانا ہے۔

یہی اصول کچی مچھلی پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

سرخ گوشت

چکن کے گوشت کو دھونے سے بیکٹریا کچن میں پھیلتا ہے اور ایسا ہی سرخ گوشت کو دھونے سے بھی ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ گوشت میں نمی بھی بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گوشت کو دھونے سے نمی میں اضافہ ہوتا ہے جو اس کا ذائقہ بھی متاثر کرتی ہے تو اگر آپ گوشت کو دھوئے بغیر نہیں پکاسکتے تو پیپر ٹاول سے اضافی نمی کا اخراج ضرور یقینی بنائیں اور اپنے سنک اور قریبی جگہوں کو اچھی طرح صاف کرنا نہ بھولیں۔

مشروم

ویسے پاکستان میں انہیں کھانے کا رجحان کچھ زیادہ نہیں تاہم جو لوگ کھانا پسند کرتے ہیں، وہ جان لیں کہ انہیں پکانے سے پہلے دھونا ذائقے اور ساخت کو متاثر کرتا ہے، تاہم یہ چکن یا سرخ گوشت کی طرح دھونے کے بعد بیکٹریا نہیں پھیلاتا اگر سنک اور آس پاس کی جگہ اچھی طرح صاف ہو۔

انڈے

ویسے تو انڈوں کو دھونا عام نہیں مگر کچھ افراد انہیں کھانے سے پہلے دھونا نہیں بھولتے اور یہ بھی چکن کی طرح ہر جگہ بیکٹریا پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں