Daily Mashriq


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور پاکستان کا مؤقف دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور افغانستان کے درمیان معاہدہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، مستقبل میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن جنگ سے نہیں ،بات چیت سے ممکن ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ امریکہ سے تعلقات کی بحالی پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔

متعلقہ خبریں