Daily Mashriq

گورنر سے سوئس سفیر اور آئی جی فرنٹیرکو کی الگ الگ ملاقات

گورنر سے سوئس سفیر اور آئی جی فرنٹیرکو کی الگ الگ ملاقات

پشاور(مشرق نیوز)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے پاکستان میں تعینات سوئٹزر لینڈ کے سفیرتھامس کلے نے بدھ کے روز گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ اور اس حوالے سے سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اس موقع پر سوئس سفیرکو بتایا کہ خیبر پختونخواقدرتی وسائل سے مالامال ہیں،اُنھوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ ایک خوبصورت اور پرانا ملک ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتر سیاحتی مقامات سوئٹزرسے مشابہت رکھتے ہیں۔گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل راحت نسیم احمد خان نے بدھ کے روز گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور ملاقات میں صوبہ باالخصوص قبائلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال اور سیکورٹی امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں