Daily Mashriq

33ویں نیشنل گیمز 2019کے لوگو کی تقریب رونمائی

33ویں نیشنل گیمز 2019کے لوگو کی تقریب رونمائی

پشاور(اے پی پی)پشاور قیوم سپورٹس سٹیڈیم میں 33ویں نیشنل گیمز 2019 لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی۔ لوگو کی رونمائی سینئر وزیر برائے کھیل،سیاحت وامورنوجوانان عاطف خان نے کی۔ خیبر پختوخوا میں 10 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جارہاہے ہے جس میں پورے پاکستان سے تقریباً 10000 کھلاڑی حصہ لینگے'گیمز پشاور کے علاوہ چارسدہ، مردان، ایبٹ آباد،جہلم،اسلام آباد کراچی اور کوہاٹ میں بھی منعقد ہونگے۔نیشنل گیمز میں 27 فیمل اور 32 میل کے گیمز شامل ہیں۔تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کیوجہ سے صوبے کا امیج خراب تھا لیکن اب حالات بہتر ہیں اور رونقیں بحال ہوگئی ہیں،انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز سے پوری دنیا کو امن کا پیغام جائیگا۔

متعلقہ خبریں