Daily Mashriq

پشاور صدر میں کم وزن روٹی کی فروخت پر 14نابنائی گرفتار

پشاور صدر میں کم وزن روٹی کی فروخت پر 14نابنائی گرفتار

پشاور(نامہ نگار)پشاور صدر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 14نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے باعث چوک فوارہ،کالی باڑی،جی پی او لین سمیت ملحقہ بازاروں میں واقع نانبائیوں کی دکانوں کا دورہ کینٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے کیابازاروں میں کارروائی کرتے ہوئے مقررہ سرکاری نرخ سے تجاوز،کم وزن روٹی بیچنے پر 14 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا جن کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ دکانوں کے باہر قائم عارضی تجاوزات کا بھی خاتمہ کرکے بازاروں کو آمدورفت کیلئے کلیئر کردیا تجاوزات کے باعث پیدل چلنے والوں اور ٹریفک بہائو میں مشکلات کا سامنا تھا مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کئے کہ منظور شدہ سرکاری نرخنامے سے ہر گز تجاوز نہ کریں اور د کانوں میں غیر معیاری ناقص سی این جی سلنڈر ہرگز استعمال نہ کریں تاکہ آئندہ کے لئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے غیر معیاری سی این جی سلنڈروں پر پابندی کے بعد ختم نہ کرنے کی صورت میں آئندہ کے لئے سلنڈر ضبط کرکے مالکان کو جیل بھجوایا جائیگا۔

متعلقہ خبریں