Daily Mashriq

وزیر اعظم اور افغان صدرکاعلاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور افغان صدرکاعلاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان آج اسلام آباد میں معاونین کے بغیر ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس سے پہلے پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے پر افغان صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور دوسرے پاکستانی حکام نے نور خان ائر بیس پر ان کا خیرمقدم کیا۔ معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں