آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور جنوبی افریقہ کے وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور جنوبی افریقہ کے وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سےجنوبی افریقہ کی وزیردفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی تعاون، باہمی امور، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے جی ایچ کیومیں جا کر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات دفاعی تعاون،باہمی امور،سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ کیا گیا ، جنوبی افریقی وزیردفاع نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہا۔

جنوبی افریقی وزیردفاع نےجی ایچ کیو پہنچنے پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، جنوبی افریقی وزیردفاع کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں