ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے ، بل تک منسوخ نہ کرا سکے ، ذمہ دار کون؟

ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے ، بل تک منسوخ نہ کرا سکے ، ذمہ دار کون؟

اوباما کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی  کے ذمہ دار ٹرمپ کی اپنی پارٹی کے ارکان ہیں

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کا ذمہ دار اپنی ہی پارٹی کے ارکان کانگریس کو قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن پارٹی کے کچھ انتہائی قدامت پسند ارکان کی وجہ سے ان کو نیا پیش کردہ  ہیلتھ کیئر کا بل واپس لینا پڑا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس شکست پر ڈیموکریٹ ارکان واشنگٹن میں بیٹھے مسکرارہے ہیں ،

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ ٹیکسوں میں کٹوتی اور بڑی ٹیکس اصلاحات پر ہے۔

متعلقہ خبریں