اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی کر دی گئی، شریک ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈار کے تینوں شریک ملزمان نیشنل بینک کے صدر سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کئے بغیر ہی سماعت بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ملتوی کردی، تینوں ملزمان پر فرد جرم اب بدھ کو عائد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں