Daily Mashriq


محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

ویب ڈیسک:کرکٹر محمد آصف کا متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں لیگ کھیلنے کا ارمان پورا نہ ہوسکا ۔

محمد آصف کودبئی میں اُس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا اور وہ چند گھنٹے ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی حراست میں رہنے کے بعد شارجہ میں ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیلے بغیر وطن واپس آگئے،کرکٹر محمد آصف کا متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں لیگ کھیلنے کا ارمان پورا نہ ہوسکا اور پیسر کو ایئرپورٹ سے ہی پاکستان واپس روانہ کردیا گیا۔پیسر  محمد آصف 10 سال قبل پرس میں منشیات رکھنے کے جرم میں دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار ہوئے تھے جہاں سے بڑی منت سماجت کے بعد انہیں رہائی ملی۔ تاہم انہوں نے سبق نہیں سیکھا اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں ملوث پائے گئے جس پر 5 سال کیلئے انہیں ہر سطح کی کرکٹ سے دور کردیا گیا ۔سزا کی مدت پوری ہونے پر اب وہ واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے یو اے ای میں لیگ میں شرکت کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی لیکن اب بھی ماضی نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور دبئی ایئرپورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں