Daily Mashriq


پشاور کے خالی پلاٹس کچرا سائٹس میں تبدیل ،بیماریاں پھیلنے کاخدشہ

پشاور کے خالی پلاٹس کچرا سائٹس میں تبدیل ،بیماریاں پھیلنے کاخدشہ

پشاور(نامہ نگار) پشاور کے تمام خالی پلاٹس واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی نے کچرا جمع کرنے کے مراکز بنا دیئے جسکے باعث گلیوں، شاہراہوں اور چوراہوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خالی پلاٹس میں جمع کئے کچرے میں اپنی صحت کو دائو پر لگاتے ہوئے متعدد بچے اپنے رزق کی تلاش میں مگن رہتے ہیں۔ ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے کچرا اکٹھاکرنے کیلئے شہر کے خالی پلاٹس کو ٹرانسفر سٹیشن منتقل کرنیکا مقام متعین کیا گیا ہے ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار گلی کوچوں اور محلوں سے کچرا ان مقامات پر جمع کرتے ہیں جسے بعد میں شمشتو ڈمپنگ سائٹ منتقل کر دیا جاتا ہے تاہم ان مقامات پر کچرا کٹھا کرنے کے بعد مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں کے مطابق ان کے علاقے میں خالی پلاٹ میں جمع کچرا بدبو کا باعث بن رہا ہے اور مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوجا تا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کمپنی ٹرانسفر سٹیشن کیلئے ایسے مقام کا تعین کرے جہاں مقامی آبادی متاثر نہ ہو۔

متعلقہ خبریں