Daily Mashriq

آئی ایم سائنسز میں ویمن ڈیجیٹل پورٹل کی لانچنگ تقریب

آئی ایم سائنسز میں ویمن ڈیجیٹل پورٹل کی لانچنگ تقریب

پشاور(مشرق نیوز)آئی ایم سائنسز میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کا مقصد خواتین کے حقوق حاصل کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل www.wde.org.pkon لانچ کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد سلیم خان چیف سیکرٹری پختونخوا تھے۔ دیگر شرکاء میں GIZ سے تعلق رکھنے والے مارسل اور دیگر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ یہ ایک ایسا پورٹل ہے جس میں خواتین اپنے حقوق کے بارے میں آزادانہ طور پر اپنے مسائل کو بیان کر سکتی ہیں۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں