Daily Mashriq


عمران خان : جنگی جنون کے باعث بھارت کےانتخابات کی مہم کےتناظرمیں مزیدجارحیت کاخدشہ ہے

عمران خان : جنگی جنون کے باعث بھارت کےانتخابات کی مہم کےتناظرمیں مزیدجارحیت کاخدشہ ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون میں مبتلا ہونے کے باعث وہاں عام انتخابات کی مہم کےتناظر میں مزید جارحیت کا خدشہ ہے ۔

 فنانشل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام کو یہ حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ یہ سب ہتھکنڈے انتخابات جیتنے کےلئے ہیں اوراس کا برصغیر کے حقیقی مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پلوامہ واقعہ مودی کی مسلمان مخالف حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں اس کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو میزائل حملے کے تناظر میں جارح قرار دیا جس سے دونوں ملک جنگ کے قریب پہنچ گئے۔

چین کے ساتھ تعلقات سے متعلق عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کی حکومت کی طرف سے تعاون پر اس کا شکر گزار ہے ۔

متعلقہ خبریں