Daily Mashriq

سحرو افطار اور تراویح  کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،وزارت پانی وبجلی

سحرو افطار اور تراویح  کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،وزارت پانی وبجلی

ویب ڈیسک:ترجمان وفاقی وزارت پانی بجلی نے کہا ہے رمضان  میں  سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ   دیگر اوقات میں شہروں میں چار اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

ادھر پشاورکے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے دلہ زادک روڈ، چارسدہ روڈ، پجگی روڈ، یونیورسٹی روڈ،کوہاٹ روڈ کے علاقوں میں  6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ لوڈشیڈنگ  ہو رہی ہے۔ترجمان  پیسکو کے مطابق رمضان میں بھی معمول کےمطابق لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سحری اور افطاری کےاوقات میں بجلی بند نہیں کی جائے گی  اور جن علاقوں میں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف پانی و بجلی کے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو یہ پتا چلے کہ فلاں پلانٹ کا افتتاح ہوا ہے لیکن بجلی بچانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں